لاہور (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان رگبی چیمپئن شپ کے دوسرے روز سٹیل ملز نے این ڈبلیو ایف پی کو جبکہ یونیورسٹی آف لاہور نے بلوچستان کو شکست دے کر فائنل کے لئے کولیفائی کر لیا۔ لاہور مےں جاری رگبی چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل مےں سٹیل ملز نے سرحد کو 10 کے مقابلے مےں 17ٹرائی سکور سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی دوسرے سیمی فائنل مےں یونیورسٹی آف لاہور نے بلوچستان کو 5-0 ٹرائی سکور سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میچ آج 4بجے کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ مےں بلوچستان اور سرحد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
Post New Comment