سنگاپور میں جاری گیمز کے ہاکی ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا اور کھیل کے دسویں ہی منٹ میں پاکستان کی طرف سے محمد عمیر نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں کھیل کے پچاسویں منٹ میں آسٹریلیا کے ووتھرسپون نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ کھیل کے سڑسٹھویں منٹ میں آسٹریلیا کو پنلٹی سٹروک ملا جس پر لیوک نوبلیٹ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ایونٹ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد چاندی اور بیلجئیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا
Post New Comment