یوتھ اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا میں ہو گا

ـ 25 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سنگاپور میں جاری یوتھ اولمپک ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ آسٹریلیا کی ٹیم لیگ میچز میں اپنے پانچوں میچ جیت کر ناقابل شکست رہی ہے جبکہ پاکستان ٹیم نے اپنے پانچ میچوں میں سے چار میں کامیابی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان نے اپنا پہلا میچ گھانا کے خلاف کھیلا تھا جس میں 6-3 سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے چلی کو پندرہ ایک سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں میزبان سنگاپور کو تین دو سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پول کے آخری میچ میں پاکستان نے بیلجیئم کو تین دو سے ہرا کر فائنل کھیلنے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions