پہلی ایشین جونیئر جوجسٹو چیمپئن شپ : پاکستان نے 13 میڈل لیکر دوسری پوزیشن حاصل کر لی

ـ 24 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلی ایشین جونیئر جوجٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2گولڈ8سلوراور3براﺅنزمیڈل جیت کر مجموعی طور پر دوسرے پوزیشن حاصل کرلی۔ایران میں 17سے 21جولائی تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان کے ابوحریرہ اور سندس اسلم نے دو گولڈمیڈل حاصل کئے۔ایونٹ میںآٹھ ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیاجس میں سے پاکستان مجموعی طور پر 13میڈلزحاصل کرکے دوسرے نمبرپررہا۔ایونٹ میں شرکت کرنے والے ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، بھارت، عراق، قازقستان، ویتنام اور تاجکستان شامل تھے۔پاکستانی کھلاڑیوں میں ابوحریرہ، سندس اسلم،ایمان ریاض، شہروز رضی اور محمد عمار جبکہ کوچ طارق علی شامل تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم کسی حکومتی مالی سپورٹ کے بغیر ایونٹ میں شریک ہوئی اور بہترین کارکردگی سے ملک وقوم کا سرفحرسے بلند کر دیا۔ پاکستان جوجٹسو فیڈریشن نے پوزیشن ہولڈرزکو مبارکباردی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions