پشاور (نیٹ نیوز) چیف آف ائر سٹاف انڈر 19 قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ پاکستان ائرفورس کے اویس خان نے جیت لی۔ پشاور کے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں ہونے والے فائنل میں پاکستان ائرفورس کے اویس خان نے خیبر پی کے صدام الحق کو سٹریٹ سیٹس میں 11-7‘ 11-5 اور 11-6 سے شکست دی۔ انڈر الیون کے مقابلے میں ائرفورس کے مہران جاوید انڈر 13 کیٹیگری میں پنجاب کے اسرار احمد اور انڈر 15 میں پنجاب کے ہی محمد طیب کامیاب رہے۔ انڈر 17 کا اعزاز ائرفورس کے بلال ذاکر نے جیتا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر قائم مقام چیف آف ایئر سٹاف حفاظت اللہ نے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
Post New Comment