نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں ملیں تو گمراہ نہیں ہوں گے‘ کھیلوں میں کمی کے باعث دہشت گردی بڑھ گئی : وزیراعظم

ـ 24 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر/اے پی پی) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارے قومی سیٹ اپ میں کھیلوں میں کمی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بڑھی ہے، اگر نوجوانوں کو اپنی توانائیاں کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لانے کا موقع اور سہولیات ملیں تو انتہاپسندوں کو انہیں گمراہ کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔ وہ منگل کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں کھیلوں کے قومی اداروں اور کھیلوں کے قومی ہیروز کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح نجی کاروباری شعبہ سے فنڈنگ کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ادارے جو کرکٹ اور ہاکی جیسے کھیلوں کی سرپرستی کر رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ سکالرشپس اور روزگار کے ذریعے کھلاڑیوں پر بھی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیرملکی ڈونرز سے یہ کہنے پر غور کر رہی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی منصوبوں میں سپورٹس ایجوکیشن کو بھی شامل کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام کو ہدایت کریں گے کہ پسماندہ اور شدت پسندی سے متاثرہ علاقوں کیلئے ترقیاتی پیکیج میں سپورٹس ایجوکیشن کو بھی شامل کیا جائے۔ انہوں نے تمام ممتاز سکولوں، کالجوں اور جامعات میں سپورٹس سکالرشپس قائم کرنے کا بھی کیا۔ اجلاس کے شرکاءنے تجویز دی کہ سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے تعلیم اور اطلاعات کے وفاقی اور صوبائی وزراءکو بھی شامل کیا جائے۔ ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں ہی کی بدولت قوم میں نظم و ضبط آتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر مقابلے و کھیل قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔ یہ کھیل ہی ہیں جو تنازعات کی صورت میں دو ملکوں میں تناو کی کیفیت کو کم کرتے ہیں۔ دریں اثناﺅفاقی وزیر کھیل اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور کھیلوں کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کھیلوں کی گرانٹ کو ڈبل کرتے ہوئے 92 کروڑ روپے سے ایک ارب 84 کروڑ روپے کر دی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی تشکیل دی ہے جس میں وفاقی وزیر برائے صوبائی رابطہ پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی کے علاوہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور تمام صوبوں کے وزرائے کھیل بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں بننے والی ٹاسک فورس کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کرکٹ آئین کو حتمی شکل دینے اور اس کے نفاذ کیلئے بھی عملی اقدامات کرے گی۔ سپورٹس پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانا بھی اسی ٹاسک فورس کے ذمہ ہو گا۔۔ انہوں نے کہا کہح بنکوں اور سرکاری اداروں میں ایڈہاک بنیادوں پر ملازم کھلاڑیوں کو مستقل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے اور نجی کمپنیاں کھیلوں کی ترقی کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹس کے قیام کو یقینی بنائیں۔ اسی طرح غیرملکی ڈونرز کو کھیلوں کی مد میں گرانٹ دینے پر بھی آمادہ کیا جائیگا۔ وزیر کھیل نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی مشنز اور پاکستان میں غیرملکی مشنز کی وساطت سے غیرملکی کوچز کی پاکستان کیلئے خدمات دستیاب کرنے کیلئے مثبت پیشرفت کی جائیگی۔ وزیر کھیل نے بتایا کہ حکومت ساوتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں کو بھی کیش ایوارڈز دینے کیلئے بہت جلد تقریب منعقد کرے گی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions