اسلام آباد (اے پی پی) آر بی ایس کپ قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے سیالکوٹ سٹالینز کو 132 رنز سے شکست دیدی۔ مصباح الحق کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ مصباح الحق 119 رنز اور نعیم الدین 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیالکوٹ کی جانب سے محمد علی‘ بلاول بھٹی اور نیئر عباس 2,2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیالکوٹ سٹالینز کو میچ جیتنے کے لئے 285 رنز کا ہدف دیا تاہم اس کی پوری ٹیم 39.5 اوورز میں 152 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ کامران یونس 37 اور حفیظ مجاہد 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سوئی ناردرن گیس کے عمران علی نے تین جبکہ عمران خالد اور خرم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ ‘ رنر اپ کو دو لاکھ پچاس ہزار اور مین آف دی میچ کو پچاس ہزار کا انعام دیا گیا۔
Post New Comment