ٹیم کا اعلان ایبٹ آباد میں لگائے گئے چودہ روزہ تربیتی کیمپ کے بعد کیا گیا۔ ذیشان اشرف قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ گول کیپر سلمان اکبر کو ایک بار پھر نظرانداز کر دیا گیا ہے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں ذیشان اشرف کپتان، عمران شاہ، عمران بٹ، کاشف جاوید، وقاص شریف، محمد عمران، ریحان بٹ، شکیل عباسی، محمد توثیق، عمر بھٹہ، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، وسیم احمد، فرید احمد، وقاص اکبر، محمد زبیر، محمد ارشد، محمد عرفان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ دورہ یورپ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں ہالینڈ، بیلجئم اور پولینڈ کی ٹیموں کے خلاف میچ کھیلے گی، اس کے علاوہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ایک چیرٹی میچ بھی کھیلا جائے گا۔
Post New Comment