پریکٹس میچ : پاکستان اے ٹیم نے سری لنکا کرکٹ اکیڈمی کو 69 رنز سے ہرا دیا

ـ 24 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

کولمبو (اے پی پی) پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں سری لنکا کرکٹ اکیڈمی کو 69 رنز سے شکست دے دی، میزبان ٹیم 216 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، پاکستان اے کی طرف سے یاسر شاہ نے پانچ اور محمد طلحٰہ نے چار کھلاڑیوں کے آﺅٹ کیا، شہریار غنی نے 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان عظیم گھمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنائے، شہریار غنی 67 اور خرم منظور 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے اڈانا اور پشپاکمارا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions