لاہور (سپورٹس رپورٹر) بدترین سیلاب کے باعث 18 ستمبر سے شروع ہونیوالی پنجاب گیمز کا انعقاد ایک ماہ کے لئے موخر کرنے کافیصلہ تاہم حتمی اعلان آئندہ چند روز میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے ان اضلاع کی ٹیموں کے کھلاڑی مناسب تیاری نہیں کر سکے ہیں جس کے باعث پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے گیمز کو ایک ماہ تک موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ ان اضلاع کی ٹیمیں بھی صوبائی گیمز میں نمائندگی کر سکیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ گیمز میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی اور بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 15 سو سے زائد کھلاڑی و آفیشلز نے شرکت کرنا تھی اور یہ گیمز 18 سے 20 ستمبر تک لاہور میں منعقد ہونا تھیں۔
Post New Comment