پہلا ڈی جی رینجرز ویمن ہاکی ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا

ـ 23 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کے زیر اہتمام پہلا ڈی جی رینجر ویمن ہاکی ٹورنامنٹ آج سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لینگی جن میں رینجر، واپڈا، پنجاب، سندھ، ایچ ای سی اور سرحد کی ٹیموں شامل ہیں۔ اس بات کا اعلان پاکستان ہاکی فیڈریشن ویمن ونگ کی سیکرٹری تنزیلہ عامر چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ رینجرز کے کرنل سجاد شبیر بھی موجود تھے۔ تنزیلہ عامر چیمہ نے بتایا کہ ویمن ہاکی کے فروغ کیلئے ایک جامعہ پروگرام لیکر آئی ہوں میری خواہش ہے کہ خواتین بھی کھیلوں میں ترقی کریں۔ انہوں نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میرا پہلا ہی ٹورنامنٹ پاکستان رینجرز کی جانب سے سپانسر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس بات کی خوشی ہے کہ رینجرز خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کر رہا ہے اور پورے ٹورنامنٹ میں آنے والے اخراجات کو برادشت کرینگے۔ کرنل سجاد شبیر نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے تمام ٹیموں کیلئے انعامات رکھے ہیں ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے نقد کے ساتھ ٹرافی اور میڈلز بھی دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 30 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 20 ہزار روپے نقد انعام دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا باقی تینوں ٹیموں کو 10 ہزار روپے فی کس ادا کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ بھی ٹورنامنٹ میں ٹیموں پر اخراجات آئیں گے رینجرز اسے برداشت کرینگے۔ انہوں نے کہا ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا رینجرز کی جونیئر اور سینئر ٹیمیں بھی بنائی جا رہی ہیں پاکستان ہاکی فیڈریشن سے کہیں گے کہ وہ ہماری ٹیموں کو بھی الحاق دیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا بھی اعلان کیا گیا۔ آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ایچ ای سی اور سرحد کی ٹیموں کے درمیان، دوسرا سندھ اور واپڈا جبکہ تیسرا رینجرز اور پنجاب کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions