ٹوکیو (نیٹ نیوز) پاکستان کے دس سالہ سکوائش کے کھلاڑی حماس احمد تارڑ نے جاپان جونیئر سکواش اوپن ٹورنامنٹ 2010ءانڈر II کیٹیگری کے فائنل میں جاپانی کھلاڑی کو تین سٹریٹ سیٹ میں شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا جاپانی میڈیا نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے کھلاڑی کی شان دار کوریج کی حماس دنیا کے چار بڑے سکوائش ٹورنامنٹ میں سے تین کے فاتح ہیں جو اپنے خرچے پر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں جبکہ انڈر 19 کی پلین ایونٹ لگ کے مقابلے میں پاکستان کے مہاد جاوید نے جاپان کے ایم سوزوکی کو شکست دیکر فائنل جیت لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے جاپان کے سب سے اہم سکوائش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے دس سالہ کھلاڑی حماس احمد تارڑ نے جاپان کے آریاگامی کو 2-11-2 اور 11-3 سے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر اپ سیٹ کر دیا۔ جاپانی میڈیا میں پاکستان کھلاڑی کی کامیابی کی زبردست کوریج کی گئی ہے جس میں سیلاب سے متاثرہ ملک پاکستان کاک نیا ٹیلنٹ قرار دیا گیا ہے حماس احمد تارث کے والد نثار احمد تارڑ نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جونیئر اسکوائش کے چار بڑے ٹورنامنٹس منعقد ہوتے ہیں جن میں تین کا فاتح حماس تارڑ ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خرچے میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم پاکستان سکوائش فیڈریشن سے انہیں کوئی شکایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس تارڑ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ توقع کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں حمات عالمی اسکوائش ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرے گا۔
Post New Comment