لاہور(سپورٹس رپورٹر) سنگاپور میں جاری پہلی یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم اپنا پانچواں اور آخری لیگ میچ آج بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔ فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان جونیئر ٹیم کا میچ میں جیتنا یا کم از کم برابر کھیلنا ضروری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چار میچوں میں سے پاکستان ٹیم نے گھانا، چلی اور سنگاپور کے خلاف میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی جونیئر ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم انشااﷲ فائنل تک رسائی حاصل کرئے گی۔ لڑکوں کو میچ پلان کے مطابق کھلایا جائے گا تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ امید ہے کہ کھلاڑی قوم کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے فتح اپنے نام کریں گے۔
Post New Comment