سہ ملکی سیریز : سری لنکا بھارت کو آٹھ وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

ـ 23 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

دمبولا (نیٹ نیوز) بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنا لی۔ میزبان ٹیم نے 104 رنز کا ہدف صرف 15.1 اوورز میں عبور کر لیا۔ دمبولا میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کسی طور پر بھی صحیح ثابت نہ ہو سکا۔ سری لنکن باﺅلر تھسارا پریرا نے بھارتی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں۔ انہوں نے 28 رنز دےکر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کی پوری ٹیم 33.4 اوورز میں صرف 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی بیٹسمین سری لنکن باﺅلرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے اور انڈین ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے تاش کے پتوں سے کھڑی دیوار کی مانند گرتی چلی گئیں۔ بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین یووراج سنگھ رہے جنہوں نے ایک چھکے اور پانچ چوکوں کی مدد سے 38 رنز سکور کئے۔ اوپنر کارتھک اور سہواگ نے بالترتیب 9 اور 12 روہت شرما 11، سریش رائنا 8، کپتان ایم ایس دھونی، 10 اشیش نہرا 2، اشانت شرما 3 جبکہ جدیجا اور پروین کمار بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 5، لاتھس مالنگا اور کلاسیکرا نے 2,2 جبکہ میتھیوز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں سری لنکا نے 104 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 15.1 اوورز میں عبور کر لیا۔ جے وردھنے 33 اور دلشان 35 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ تھارنگا 12 اور کمار سنگاکارا 13 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔ پریرا مین آف دی میچ قرار پائے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions