اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ میں ٹیموں کی تعداد 12 کرنے کا فیصلہ

ـ 22 جولائی ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن نے سالانہ اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور 2011 ءاور 2012ء کے ایڈیشن میں گیارہ کی بجائے بارہ ٹیمیں کھیلیں گی اور فائنل مرحلے میں چار کی بجائے چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستان کی ٹیمیں باقاعدگی سے یہ ایونٹ کھیل رہی ہیں اور پاکستان پریمیئر لیگ 2010ءکی ونر ساتواں اے ایف سی پریذیڈنٹ کپ 2011ءکھیلے گی۔ پاکستان فٹبال فےڈرےشن کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد یار خان لودھی کے مطابق 2005ءسے پاکستان کی قومی چیمپئن باقاعدگی سے اے ایف سی پریزیڈنٹ کپ میں شرکت کر رہی ہے۔ پاکستان واپڈا نے 2005ء ، 2008اور 2009ءجبکہ پاکستان آرمی نے2006 اور 2007 اور خان ریسرچ لیباریٹریز نے 2010ءمیں پاکستان کی جانب سے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیا میں فٹبال کی ترقی کیلئے اور جو ٹیم اے ایف سی چیمپئنز لیگ اور اے ایف سی کپ کھیلنے سے قاصر ہوتی ہیں ان کیلئے ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کے صدر محمد بن حمام نے اس ایونٹ کی داغ بیل ڈالی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جس طرح پاکستان واپڈا نے گزشتہ ستمبر خالد بٹ کی کوچنگ میں ملک کا نام روشن کیا تھا۔ پاکستان کی مستقبل کی ٹیمیں وہی کاردگی دھرائے گی جو واپڈا نے کھٹمنڈو اور تاجکستان میں 2009ءمیں پیش کی تھی اور سیمی فائنلسٹ بنی تھی۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions