قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ : سیالکوٹ سٹالینز اور سوئی ناردرن کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ـ 22 فروری ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل سیالکوٹ سٹالینز اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم نے ملتان ٹائیگر کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی ٹیم نے نیشنل بنک کی ٹیم کو 118 رنز کے وسیع مارجن سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان ٹائگر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اووررز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے نمایاں کھلاڑیوں میں رمیز عالم نے 70، عبدالروف نے 65 اور ذوالفقار بابر نے 39 نمایاں رنز بنائے۔ سیالکوٹ کی جانب سے باولنگ میں محمد علی نے چار اور بلاول بھٹی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 283 رنز کا ہدف سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم نے کامران یونس کی شاندار سنچری کی بدولت 45.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کامران یونس نے 127، عدیل ملک نے 36، ماجد جہانگیر اور فیصل خان نے 34، 34 رنز بنائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے نمایاں کھلاڑیوں میں نعیم الدین نے 90، مصباح الحق نے 87 اور خرم شہزاد نے 70 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں نیشنل بنک کی ٹیم کے کھلاڑی جلد بازی میں وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم 29.2 اوورز میں 116 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ کامران کامران اکمل نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions