سنگاپور میں جاری گیمز کے ہاکی ایونٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گولز سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے کھیل کے نویں ہی منٹ میں ارسلان قادر کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی، جسے بیسویں منٹ میں آسٹریلیا کے روری مڈلٹون نے گول کر کے ختم کر دیا۔ نو منٹ بعد ہی آسٹریلیا کے ڈینیئل بیل نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید تین گول سکور کر کے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی طرف سے دوسرا گول باونویں منٹ میں محمد زبیر نے سکور کیا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلہ میچ پیر کے روز بیلجئم کے خلاف کھیلے گا
Post New Comment