لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کی کراون کورٹ میں پاکستانی کرکٹرز کیخلاف کیس کی ابتدائی سماعت کے پہلے روز کی کارروائی مکمل ہو گئی۔ پہلے روز سماعت میں کیس کی شمولیت کا تعین کے حوالے سے بحث ہوئی۔ وکیل صفائی اور استغاثہ نے اس حوالے سے اپنے دلائل دئیے۔ کیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی جس میں جج اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کیس جاری رکھا جائے تو اس کی نوعیت کیا ہو گی، یا پھر کیس رد کر دیا جائے۔ سپاٹ فکسنگ کیس میں شامل دو پاکستانی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ مظہر مجید بھی منگل کو عدالت کے روبرو تھے جبکہ بیٹسمین سلمان بٹ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔
Post New Comment