آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لئے لیگ سپنر دانش کنیریا کو ڈراپ کرکے آف سپنر سعید اجمل کو کھیلائے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شاہد آفریدی کی جگہ شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم انتظامیہ کی جانب سے سعید اجمل کو دانش کنیریا پر ان کے "دوسرے" کی وجہ سے ترجیح دی جارہی ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ آف سپنر کا " دوسرا" آسٹریلوی بلے بازوں خاص طور پر لیفٹ ہینڈرز کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان یہ میچ جیت کر سیریز برابر کرنا چاہتا ہے اس لئے پاکستان ہیڈنگلے ٹیسٹ کے لئے اپنا مضبوط ترین سکواڈ میدان میں اتارنا
چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ دانش کنیریا نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر ایک سو تئیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
Post New Comment