میلبورن( اے ایف پی) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، روس کے نیکولے ڈیوڈنکو سیپن کے فرنینڈو ورڈسکو امریکہ کے جیمز اور سپین کے ڈیوڈ فیئرر دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے، جبکہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئیں۔ خواتین کے دیر مقابلوں میں امریکہ کی ولیمز سسٹرز اور سربیا کی جیلینا جانکووک اور سربیا کی اینا آئیوانووک نے بھی دوسرے راﺅنڈ میں جلہ بنا لی سربیا کے نووک ڈجکووچ سپین کے ڈینئل کو 7-5,6-3,6-2 سے ہرا کر اگلے راﺅنڈ میں پہنچ گئے گزشتہ روز کے مقابلو ں میں فیڈرر نے روس کے ایگور کو 4-6,6-2,7-6-0 سے روس کے نیکولے ڈیوڈنکو نے جرمنی کے ڈیٹر سپین کے فرنینڈو ورڈسکو نے آسٹریلیا کے کارسٹن کو جبکہ سپین کے ڈیوڈ فیئرر نے پولینڈ کے فریڈریکو کو ہرا کر اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنالی۔ بھارت کی ثانیہ مرزا کو فرانس کی اروانی نے 6-4,6-2 سے ہرا یا، سربیا کی جیلینا اور اینا آئی انووک نے بالترتیب روم کی مونیکا اور امریکہ کی شینی پیری کو شکست سے دوچار کردیا۔امریکہ کی نادیہ پیٹروا نے بھی اپنا میچ جیت کر اگلے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی ۔
Post New Comment