یوتھ ایشیا ہاکی کپ : قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ـ 19 نومبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے میانمر میں کھیلے جانے والے یوتھ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ قومی ہاکی ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں ملائیشیا کی ٹیم کو تین کے مقابلے چار گول سے شکست دی۔ میانمر میں موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا آخری لیگ میچ ملائیشیا کے خلاف تھا جس میں پاکستان ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3 سے مات دی۔ پاکستان کی طرف سے ارسلان قادر نے دو جبکہ محمد عدنان اور توثیق نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میچ آج کھیلے گی جس کی ٹیم کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions