لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم دورہ کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس اور فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈر سن کوآرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ایلسٹر کک کو انگلش ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یارکشائر کے فاسٹ باﺅلر اجمل شہزاد اور کینٹ کے آف سپنر جیمز ٹریڈویل کو ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ہمشائر کے اوپننگ بلے باز مائیکل کاربری ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ میں ایلسٹر کک، ٹم بریسنن، سٹیورٹ براڈ، پال کالنگ ووڈ، جوڈینلے، ایون مورگن، میٹ پرائر، کیون پیٹرسن، لیم پلنکنٹ، رائن سائیڈ باٹم، اجمل شہزاد، گریم سوان، جیمز ٹریڈویل، جوناتھن ٹروٹ اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں ایلسٹر کک، آئن بیل، سٹیورٹ براڈ، مائیکل کاربری، پال کالنگ ووڈ، سٹیون ڈیوس، گراہم اونینز ، کیون پیٹرسن، لیم پلنکنٹ، میٹ پرائر، اجمل شہزاد، سائیڈباٹم، گریم سوان، جیمز ٹریڈویل، جوناتھن ٹروٹ اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔
Post New Comment