ڈمبولا میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، تاہم آج کے میچ کی فاتح ٹیم کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم میں فاسٹ باؤلر دلہارا فرنینڈو کی جگہ آف سپنر اجنتھا مینڈس کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری طرف کیویز ٹیم میں آل راؤنڈ جیکب اورم فٹ ہو چکے ہیں اور امکان ہے کہ وہ آج اپنی ٹیم کا حصہ ہوں گے
Post New Comment