لاہور(سپورٹس رپورٹر) پا کستان فٹبال فیڈریشن نے ٹیکنیکل آفیشلز کی فیس میں اضافہ کردیا تاکہ وہ دلجوئی اور محنت سے اپنی ڈیوٹی ملک کے سب سے بڑے ایونٹ پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں انجام دے سکیں ـ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ڈائریکٹر فنانس نادیہ نقوی کے مطابق سربراہ پی ایف ایف مخدوم سید فیصل صا لح حیات کھلاڑیوں ، کوچوں ، ریفریز اور آرگنائزرز کی فلاح و بہبود کیلئے پرائز منی ، ٹی اے/ ڈی اے اور فیس میں ا ضافہ کر دیا ہے تاکہ وہ مالی بحران سے نکل سکیں اور ان کی معاشی حالت بہتر ہو سکے اور وہ فٹبال فیلڈ میں اپنے بہترین جوہر دکھا سکیں ـ۔ میچ کمشنر کیلئے ڈیلی الا ؤنس ایک ہزار جبکہ آؤٹ سٹیشن ڈیوٹی پر 15 سو روپے ملیں گے۔ اس کے ساتھ آمدو رفت کیلئے ریلوے اے سی سلیپر یا فلاینگ کوچ کا خرچہ دیا جائے گا۔ ریفری اسیسر اور فیفا ریفریز کو بھی آمد و رفت کیلئے ریلوے اے سی سلیپر یا فلاینگ کوچ کا خرچہ دیا جائے گا جبکہ یہ اپنے شہر میں ڈیلی الاونس ساڑھے 8 سو اور آؤٹ سٹیشن 1200 حاصل کریں گے۔
Post New Comment