چیسٹرلی سٹریٹ (سپورٹس ڈیسک) وزڈن ٹرافی کے سلسلے میں ریو سائیڈ گراؤنڈ چیسٹرلی سٹریٹ میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کے 569 رنز 6 وکٹ پر پہلی اننگز ڈیکلیئر کرنے کے جواب میں 310 رنز بنا کر فالو آن ہو گئی۔ مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں بھی 115 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی ہیں کریبین ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 144 رنز درکار ہیں۔ تفصیل کے مطابق ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز 94 رنز 3 وکٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ نے پوری ٹیم کو 84.3 اووروں میں 310 رنز تک محدود کردیا۔ سروان 100 دینش رام وین 55 اور سلیمان بین 35 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے 5 براڈ 3 اور اوینز نے 1 وکٹ حاصل کی۔ مہمان ٹیم کی دوسری اننگز میں کپتان کرس گیل 54‘ ڈیوائن سمتھ 11 اور سروان 22 رنز بنا کر میدان بدر ہو چکے ہیں جبکہ سیمنز 3 اور چندرپال 18 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اوینز نے 2 اور سوان نے 1 وکٹ حاصل کی۔
دوسرا ٹیسٹ
Post New Comment