دمبولا (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ افریقی کرکٹ سیریز کا چوتھا میچ(کل) جمعرات کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔سیریز میں اب تک کھیلے جانے والے تین میچوں میں تینوں ٹیموں سری لنکا،بھارت اور نیوزی لینڈ نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے۔سری لنکا نے سیریز کے 13 اگست کو کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے سیریز کے 10 اگست کو کھیلے جانے جانے والے افتتاحی میچ میں بھارت کو 200 رنز سے ہرا دیا تھا۔سری لنکن ٹیم کے کپتان کماراسنگا کارا کا کہنا ہے کہ انکی ٹیم نیوزی لینڈ کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے کر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف دوسرے میچ میں ان کی ٹیم کا پلہ بھاری ہو گا۔واضح رہے کہ سہ افریقی کرکٹ سیریز کا فائنل 28 اگست کو 2 فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Post New Comment