اینڈی راڈک سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے

ـ 18 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

اوھائیو (اے پی پی) اینڈی راڈک، ڈیوڈ فیرر، جرگن ملزر اور ثام قیوری سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے جبکہ نیکولس الماگرو پہلے راونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 راجر فیڈرر ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے راونڈ میں امریکہ کے اینڈی راڈک نے یوکرائن کے سرجئے سٹاخوسکے کو 6-4،6-7،5-7 اور6-1 سے ہر ا کر ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سپین کے ڈیوڈ فیرر نے یوکرائن کے الیگزینڈرڈولگوپولو کو 3-6،6-3 اور 6-4 سے، آسٹریلیا کے جرگن ملزر نے کولمبیا کے سانتیاگوگیرالڈو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور6-4 سے ہرا دیا۔ سوئس سٹانسلاس وارینکا نے سپین کے 14 سیڈ نیکولس الماگرو کو 6-3 اور6-3 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions