لاہور (سٹاف رپورٹر) ایشین گیمز کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تیاری کے سلسلہ میں قومی خواتین ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ (آج) اتوار سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا ۔ تربیتی کیمپ میں 44کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں پنجاب سے نازیہ رحمت، عائشہ رفیق، حنا کنول، بشریٰ نذیر، آمنہ میر ، رابعہ قادر، رضیہ ملک، ماریہ سعید، آصف ظفر، صائمہ افضل، غزل پروین،صبا سعید، عشرت عباس ، عذرا ناصر، آسیہ صدیق ، سدرہ یونس، عائشہ بشیر، عنیزہ بشیر، کلثوم ، اسما اشرف ، ارم شہزادی ، ماریہ عید محمد، رضوانہ ، مسرت ، سعیدہ رحمت ، نادیہ کاظم، شاہدہ رضا، سرحد سے آسیہ نور ، گل پری ، فاخرہ نایاب، عاصمہ سلیم، بلوچستان سے فہمینہ سلہری، ساجدہ شکور، روزینہ توتی، سندھ سے ذکیہ گل ، صنم یوسف، زیب النساء، نین تارہ ، تہمینہ ، عظمیٰ لعل، آسیہ خان، ثناءگل اور مدیحہ گل شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ ایشین گیمز کوالیفائینگ ٹورنامنٹ 22سے29مئی تک بنکاک میں کھیلا جائیگا۔
Post New Comment