آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انگلش کاؤنٹی کھیلنے کی پیشکش مسترد کر دی

ـ 17 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لندن (نیٹ نیوز) پاکستان کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انگلش کاؤنٹیز سرے‘ درہم اور کینٹ کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ انگلش کاؤنٹیز نے عبدالرزاق سے رابطہ کیا ہے لیکن آل راؤنڈر نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئے ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ پاکستان کیلئے ہی کھیلنا چاہتے ہیں۔ قومی ٹیم ٹونٹی 20 ورلڈکپ کے بعد 27 جون سے سری لنکا کے دورے پر روانہ ہو گی اور اس کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق نے کرکٹ ٹیم مینجمنٹ سے اپنے مستقبل کے بارے میں بھی استفسار کیا تھا جس پر انہوں نے آئندہ ٹورز کیلئے کنسیڈر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions