تازہ ترین:

چیف منسٹر سپورٹس مقابلے : لاہور نے اول پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا

ـ 17 جنوری ، 2011
  • Adjust Font Size

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دوسرے چیف منسٹر سپورٹس مقابلہ جات جاری ہیں۔ لڑکوں کے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں لاہور نے اول پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ساہیوال دوسری اور فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔لڑکیوں کے بیڈمنٹن مقابلوں میں ملتان گولڈ میڈلسٹ رہا لاہور نے دوسری راولپنڈی تیسرے نمبر پر رہا۔ لڑکوں کے ایک فٹ بال سیمی فائنل میں راولپنڈی نے ڈی جی خان کو 5-1 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں لاہورنے گوجرانوالا کو 3-0 سے شکست دی۔فٹ بال کا فائنل میچ کل لاہور اور فیصل آباد کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ بوائز والی بال کے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے بہاولپور کو راولپنڈی کو شکست دی۔ گرلز کے والی بال سیمی فائنل مقابلوں میں گوجرانولا نے راولپنڈی کو ہرایا۔ فائنل میں بہاولپور نے ساہیوال کو 3-0سے شکست دی آج تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے راولپنڈی اور ساہیوال کے مابین میچ ہو گا جبکہ فائنل میچ گوجرانولا اور بہاولپور کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions