پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے لندن میں کھیلا جارہا ہے۔

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کل سے لندن میں کھیلا جارہا ہے۔

میزبان انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف چار
ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی
برتری حاصل ہے۔ ادھر پاکستانی وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر انگلی زخمی ہونے کے باعث سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذوالقرنین حیدر کی جگہ کامران اکمل قومی ٹیم کے وکٹ کیپر ہوں گے۔ کامران اکمل کو پہلے ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے باعث ایجبسٹن
ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ کے لئے سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرتے ہوئےدوسرے ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions