سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس آج ہوگا

ـ 17 اگست ، 2010
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کا اجلاس آج شام پانچ بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ ملک میں نہ ہونے کی بنا پر اجلاس میں شرکت غیر یقینی ہے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں چیف آپریٹننگ آفیسر وسیم باری اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سوالوں کا جواب دینگے۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عبدالغفار قریشی، اراکین سینیٹرکرنل (ر) طاہر حسین مشہدی، سینیٹر ہارون اختر، سینیٹر طارق عظیم اور دیگر سینیٹرز شریک ہونگے۔ عبدالغفار قریشی اجلاس کی صدرات کریں گے جس میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر ہونے والے حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو دینے میں تاخیر ، قذافی سٹیڈ یم کی تعمیر کے بارے میں قائمہ کمیٹی برائے کھیل کی سب کمیٹی کی رپورٹ ، پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں 4 سال سے اضافہ نہ ہونے، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے، قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست اور یونس خان کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions