پنجاب سپورٹس بورڈ کے احاطہ میں کھلم کھلا پارکنگ فیس کی وصولی

ـ 16 ستمبر ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (اشرف چودھری) وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے میں سرکاری دفاتر اور تفری گاہوں میں پارکنگ فیس ختم ہونے کے باوجود پنجاب سپورٹس بورڈ کے احاطہ میں شام کے اوقات میں گاڑیوں کو پارک کر کے کھلم کھلا پارکنگ فیس وصول کی جانے لگی ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کی بھی نفی ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تمام سرکاری دفاتر میں پارکنگ فیس ختم کر رکھی ہے کسی جگہ بھی فیس وصول نہیں کی جا رہی لیکن پنجاب سپورٹس بورڈ کے حکام نے اس سلسلہ میں تمام ضابطے توڑتے ہوئے شام کے اوقات میں پنجاب فٹبال سٹیڈیم اور زیرتعمیر جمنیزیم کے احاطہ میں شام کے اوقات میں قذافی سٹیڈیم میں واقع ہوٹلز میں افطاری کیلئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچتے ہیں تمام افراد کو اپنی گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کرنا پڑتی تھیں۔ پنجاب سپورٹس بورڈ کے اعلیٰ حکام نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ طور پر سرکاری احاطہ میں گاڑیوں کو پارک کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں پنجاب سپورٹس بورڈ کے ایم ڈی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس بات کی اجازت نہیں دی تھی اور مجھے اس بات کا علم نہیں کہ کس شخص نے اس بات کی اجازت دی ہے کیونکہ مجھ سے بھی اوپر بھی افسران ہیں جن کے پاس اختیارات ہیں۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہیں ہو سکا۔ دن کے اوقات میں پارکنگ کےلئے کوئی بینر اور بورڈ آویزاں نہیں ہوتا جبکہ سرکاری دفاتر میں چھٹی ہونے کے بعد شام کے اوقات میں پنجاب فٹبال سٹیڈیم کے احاطہ میں پارکنگ کا بینر لگا دیا جاتا ہے۔ پارکنگ کیلئے لوگوں سے منہ مانگے دام بھی وصول کئے جا رہے ہیں۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions