ایشین سنوکر چیمپئن شپ : محمد سجاد فائنل میں تھائی لینڈ کے ایسارا سے ہار گئے

ـ 16 مئی ، 2010
  • Adjust Font Size

چنتابوری (نیٹ نیوز) پاکستان کے محمد سجاد کو ایشین سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ تھائی لینڈ کے شہر چنتابوری میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے بیسٹ آف تھرٹین فریمز کے فائنل میں تھائی لینڈ کے ایسارا کچائیوانگ نے پاکستانی کیوئسٹ محمد سجاد کو 7-3 فریم سے زیر کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محمد سجاد نے پہلا فریم 39-17 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے فریم میں تھائی کھلاڑی نے کم بیک کیا اور 78-15 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ محمد سجاد نے تیسرا فریم 73-65 سے جیت کر ایک مرتبہ پھر سے برتری حاصل کی جسے چوتھے فریم میں تھائی کھلاڑی نے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ ابتدائی 6 فریم تک مقابلہ تین تین فریم سے برابر تھا جس کے بعد تھائی کیوئسٹ نے مزید چار فریم 65-30‘ 81-1‘ 111-8 اور 109-1 سے جیت کر مقابلہ 7-3 سے اپنے نام کر لیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions