ہوبارٹ ٹیسٹ : پاکستانی بلے بازوں کا مایوس کن کھیل‘ فالو آن کا خطرہ

ـ 16 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

ہوبارٹ (اے پی پی) بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کے باعث تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہو گئی ۔ آسٹریلیا نے پونٹنگ اور مائیکل کلارک کی عمدہ بیٹنگ کے بدولت اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 519 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز بنائے اور آسٹریلیا کی اننگز کا سکور برابر کر نے کیلئے مزید 425 رنز درکار ہیں جبکہ بلے بازوں کی مایوس کن بیٹنگ کے باعث سیریز میں ایک مرتبہ پھر فالو آن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پاکستان کی طر ف سے دانش کینریا نے 3 ، محمد آصف اور محمد عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا،عمران فرحت 38 اور سلمان بٹ 34 رنز کے ساتھ پاکستان کے نمایاں بلے باز رہے۔خرم منظور صفر پر آﺅٹ ہو گئے۔ پاکستانی بلے باز شدید دباﺅ کا شکار،دو کھلاڑی رن آﺅٹ گئے۔ آسٹریلیا میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے قریب پہنچ گیا۔پونٹنگ دو کیچ ڈراپ ہونے کے بعد اپنے ہوم گراﺅنڈ پر 209 رنز بنانے میں کامیاب،مائیکل کلارک 166 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ جمعہ کو میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز 302 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان رکی پونٹنگ 137 اور مائیکل کلارک 111 رنز پر کھیل رہے تھے۔ مائیکل کلارک آسٹریلیا کے چوتھے آ¶ٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 166 رنز بنا کردانش کنیریا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ رکی پونٹنگ اور مائیکل کلارک کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 352 قیمتی رنز بنے ، اس کے بعد کپتان رکی پونٹنگ کی شاندار اننگز کا بھی خاتمہ ہو گیا وہ 209 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر محمد یوسف کے ہاتھو کیچ آﺅٹ ہوئے۔ بریڈ ہیڈن آسٹریلیا کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 41 رنز بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر عمر گل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ نارتھ 21 رنز بنا کر محمد آصف کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھ کیچ آﺅٹ ہوئے۔ مچل جانسن 8 رنز بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر سرفرار احمد کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 519 رنز تھا۔ نیتھن ہارٹیز 12 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پہلی اننگز 519 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان کی طرف سے دانش کینریا نے 3 ، محمد آصف اور محمد عامر نے 2-2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز عمران فرحت اور سلمان بٹ نے کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 63 رنز بنے تو عمران فرحت 38 رنز بنا کر پیٹرسڈل کی گیند پر بریڈ ہیڈن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ خرم منظور بغیر کوئی رن بنائے پیٹرسڈل کی گیند پر رکی پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ کپتان محمد یوسف پاکستان کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بدقسمتی سے 7 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ ا عمر اکمل 8 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنا لئے تھے اور اس کو آسٹریلیا کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 425 رنز درکار تھے۔ سلمان بٹ 34 اور شعیب ملک 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے پیٹر سڈل نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions