تازہ ترین:

جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی

ـ 15 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی ہے۔ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں تین گول کی برتری حاصل تھی۔ میچ کے پہلے منٹ میں عبدالحسیم خان نے پاکستان کی جانب سے واحد گول سکور کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیکب ویٹن نے15ویں اور68 ویں منٹ میں دو، کائرن گوورز نے20ویں، گوشا وائٹ نے24 ویں اور میٹ گوہڈز نے 64 ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کیئے۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچز میں کوریا اور نیوزی لیند کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ ہالینڈ نے سپین کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔جرمنی نے دفاعی چیمپین ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔ پاکستان سپر ایٹ میں اپنا دوسرا میچ آج (پیر) نیوزی لینڈ کے خلاف سنگاپور میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے کھیلے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions