عبدالرزاق کی شمولیت سے قومی سکواڈ مضبوط ہوا: جاوید میانداد

ـ 15 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم ٹونٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کو آسان نہ لے اور غلطیاں کم سے کم کی جائیں۔ عبدالرزاق ٹونٹی 20 کرکٹ کا آئیڈیل کھلاڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا عبدالرزاق کے قومی ٹیم میں شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ آئی سی ایل کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے چند مجبوریاں کا سامنا ہے وہ بھی حل ہو جائیں گی۔ آہستہ آہستہ سب کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ جاوید میانداد نے کہا کرکٹ میں بہتری کے ہر وقت چانس ہوتے ہیں جو ٹیم غلطیاں نہیں دہراتی اور ان پر قابو پا لیتی ہے اس کی کارکردگی اچھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کچھ قوانین کی وجہ سے آئی سی ایل کو فوری طور پر قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ عبدالرزاق ٹونٹی 20 کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے اس کے ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions