دمبولا (نیٹ نیوز) سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ مںی سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ دمبولا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور دو کے سکور پر مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بی جے واٹلنگ نے 55 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین میزبان با¶لرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 49ویں اوورز میں 192 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ نیتھن میک کولم نے 36 رنز بنائے۔ لستھ ملنگا، اینجلو میتھیوز نے 3-3 جبکہ رنگانا ہیراتھ نے 2 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 41ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تھرنگا نے 70 اور سنگاکارا نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ کائلز ملز نے 4 کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ تھرنگا مین آف دی میچ قرار پائے۔
Post New Comment