لاہور (سپورٹس رپورٹر) میانمر میں کھیلے جانے والے انڈر 18 یوتھ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 11-0 سے ہرا دیا۔ میانمر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کو ہاف ٹائم تک 5-0 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم نے 6 مزید گول کرکے میچ جیت لیا۔ محمد مشتاق، محمد توثیق، خرم شہزاد، محمد رضوان نے دو دو جبکہ کاشف شاہ، محمد جاوید اور محمد عمر نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ 15 نومبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔
Post New Comment