اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈھاکہ سا¶تھ ایشین گیمز 2010ءمیں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والی کھلاڑیوں نسیم حمید اور سارہ ناصر کو کھیلوں کا سفیر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر دونوں اتھلیٹس کو دس دس لاکھ روپے کیش ایوارڈ بھی دیا ہے علاوہ ازیں سا¶تھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ہر کھلاڑی کو دو‘ دو لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ نسیم حمید اور سارہ ناصر نے جمعہ کی صبح ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر وفاقی وزیر کھیل اعجاز حسین جھاکرانی‘ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن‘ وفاقی سیکرٹری کھیل انیس الحسنین موسوی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی سمیت نسیم حمید اور سارہ ناصر کے کوچز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی نے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ آپ بجاطور پر قومی ہیرو ہیں کھلاڑی کسی بھی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور جب کھلاڑی اپنے نظم و ضبط کے ساتھ بہترین کارکردگی بھی دکھائی تو ان کی سفارتکاری کا عمل دوچند ہو جاتا ہے۔ نسیم حمید نے 100 میٹر دوڑ جیت کر اپنے آپ کو سا¶تھ ایشین ممالک کی تیز رفتار خاتون ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا جو آج سے پہلے کسی بھی پاکستانی خاتون کو حاصل نہیں ہوا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ کھیلوں میں خواتین کی شرکت شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا ویژن تھا وہ ملک و قوم کی ترقی میں ملکی خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرتے دیکھنا چاہتی تھیں آج نسیم حمید اور سارہ ناصر نے ان کے اس خواب کو سچ کر دکھایا پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آپ کے کوچز بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کے کوچز کے لئے بھی ایک ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ سا¶تھ ایشین گیمز 2010 میں گولڈ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کو مزید ٹریننگ کیلئے بیرون ممالک بھجوایا جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر کھیل اعجاز حسین جھاکرانی اور صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو بھی قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولتیں بہم پہنچائی جائیں ہمارے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے اور حکومت ان کھلاڑیوں کو اندرون و بیرون ملک جدید ترین ٹریننگ دلانے کیلئے ہر ممکن سپورٹ کرے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے دونوں کھلاڑیوں اور کھیلوں کے حکام کے ساتھ تصاویر بھی اتروائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنیوالی جنوبی ایشیا ءکی تیز ترین ایتھلیٹ نسیم حمید کا گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا تھا۔
Post New Comment