پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پی سی بی ان دنوں ایک منصوبے پر غور کررہا ہے جس کے تحت پی سی بی اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے اشتراک سے ایک نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کی آمدنی پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کو دی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس ضمن میں ای سی بی کو تجویز پیش کردی ہے اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظوری کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے جاری دورہ انگلینڈ کے دوران ہی پاکستان الیون اور دنیا کے دیگر ممالک کے کرکٹرز پر مشتمل انٹرنیشنل الیون کے درمیان ایک نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا.
Post New Comment