شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، شادی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ـ 13 اپریل ، 2010
  • Adjust Font Size
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، شادی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

شعیب اور ثانیہ کے نکاح کی تقریب حیدرآباد کے معروف تاج کرشنا ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ نکاح کے موقع پر ثانیہ کے خاندان اور شعیب کے چھوٹے بھائی عدیل ملک، دو بہنیں شازیہ اور صدف، والدہ سلطانہ فاروق، بھانجا اور بھانجی کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
میرج سرٹیفیکیٹ میں ثانیہ کا حق مہر اکسٹھ لاکھ روپے درج کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بھارتی میڈیا پر دکھائی گئی فوٹیج میں ثانیہ مرزا کو دلہن بنے ہوئے اپنے گھر سے ہوٹل جاتے دکھایا گیا۔ ہوٹل روانگی کے وقت ثانیہ مرزا کے گھر جشن کا سماں تھا۔ لوگ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال رہے تھے۔
ثانیہ نے نکاح کیلئے سُرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ شعیب نے شیروانی پہن رکھی تھی جسے ایک معروف ڈیزائنر نے تیار کیا تھا۔ اُدھرثانیہ کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ثانیہ نے جو ساڑھی زیب تن کی ہے وہ پچیس سال قبل اُن کی والدہ نے اپنی شادی کے وقت پہنی تھی اور انہوں نے اسے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے محفوظ کر لیا تھا۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا کی ٹیموں نے ثانیہ مرزا کے گھر کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور ہر جانب کیمرے نصب تھے۔ اطلاعات کے مطابق شعیب، ثانیہ کی رسم حنا
تیرہ اپریل، محفل موسیقی چودہ اپریل اور استقبالیہ پندرہ اپریل کو منعقد ہو گا۔ شادی میں کرکٹر سچن ٹنڈولکر سمیت بھارتی فلم انڈسٹری کے کئی سٹارز شرکت کریں گے۔

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions