انگلینڈ روانگی میں تاخیر، عبدالرزاق کے سری لنکا کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا امکان

ـ 12 جون ، 2009
  • Adjust Font Size

لاہور( سپورٹس رپورٹر، اے پی پی) انگلینڈ روانگی میں تاخیر کے بعد عبدالرزاق ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور سری لنکا کا میچ نہ کھیل سکیں گے۔ میچ انگلینڈ کے وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہوگا جبکہ عبدالرزاق ساڑھے پانچ بجے صبح قطر ایئر ویز کی فلائٹ سے دوہا سے ہوتے ہوئے لندن جائیں گے اور وہ ایک بج کر پندرہ منٹ پر لندن پہنچے گے جس کی وجہ سے ان کی میچ میں شمولیت ممکن نہ ہے۔ ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی سکواڈ میں شامل ہونے پر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ٹیم میں دو سال بعد دوبارہ شمولیت سے بہت خوشی ہوئی اور انشاء اللہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اس پور پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ میرا آئی سی ایل میں شرکت کا فیصلہ جذباتی تھا۔ مجھے اپنے دو سال ضائع ہونے پر افسوس ہے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions