تازہ ترین:

آئی سی سی انڈر 19 وارم اپ میچ‘ پاکستان نے زمبابوے کو 38 رنز سے شکست دیدی

ـ 12 جنوری ، 2010
  • Adjust Font Size

کرائسٹ چرچ (نیوز ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں وارم میچز میں پاکستان نے زمبابوے ‘ سری لنکا نے ہانگ کانگ‘ جنوبی افریقہ نے کینیڈا‘ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز‘ بھات نے امریکہ‘ آئرلینڈ نے افغانستان‘ بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو مات دے دی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے۔ محمد بابر نے 103‘ کپتان عظیم گھمن نے 65 اور حماد عظیم نے ناٹ آ¶ٹ کئے۔ 40 سکور کئے جواب میں زمبابوے کی ٹیم رضا حسن کی تباہ کن با¶لنگ کا سامنا نہ کر سکی اور 49.1 اوور میں 219 پر ڈھیر ہو گئی۔ رضا حسن نے 36 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں سری لنکا نے 50 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 314 سکور کئے۔ اندری باریگر 113 اور اوداجے سنادارا نے 102 سکور کئے۔ جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے 48.2 اوور میں 226 پر آ¶ٹ ہو گئی۔ اس طرح سری لنکا نے میچ 88 رنز سے جیت لیا۔ تیسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 319 سکور کئے۔ بارش کی وجہ سے اوور محدود کرنے پڑے۔ ویسٹ انڈیز نے 43.4 اوور میں 9 وکٹوں پر 263 سکور کئے۔ بارش کی وجہ سے ڈی ایل قانون کا استعمال کیا گیا۔ جس میں آسٹریلیا نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے کینیڈا کے خلاف 6 وکٹوں پر 247 رنز بنائے۔ جواب میں کینیڈا کی ٹیم 50 اوور میں 9 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی اس طرح جنوبی افریقہ نے میچ 93 سکور سے جیت لیا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions