لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کپ سپورٹس مقابلے 2009-10کے تیسرے مرحلہ کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مہر اشتیاق ایم پی اے تھے۔ انہوں نے باقاعدہ اعلان کیا اور کھلاڑیوں سے حلف لیا۔ باوقار تقریب میں اتھلیٹکس کے ایونٹ بھی رکھے گئے تھے۔ گذشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں ویمن باسکٹ بال سرگودھا نے ملتان کو 22 کے مقابلے 41 پوائنٹس سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں لاہورنے ڈیرہ غازی خان کو (62-33) سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں بہاولپور کو ساہیوال کے خلاف واک اوور ملا۔ فٹ بال کے ایونٹ کے پہلے میچ میں فیصل آباد اور راولپنڈی کے مابین میچ صفر سے برابر رہا۔ دوسرے میچ میں لاہور نے ساہیوال کو 6-0 سے ہرا دیا۔ لاہور کی طرف سے عثمان اکرم نے 3 ، یاسر محمود نے 2 اور شہباز نے ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میںسرگودھا نے ڈیرہ غازی خان کو 2-0 سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں بہاولپور نے گوجرانوالہ کو 2-0 سے شکست دی ۔ والی بال بوائز میں سرگودھا نے ملتان کو 2-0 سے شکست دی سکور (25-10)، (25-14)رہا۔ دوسرے میچ میں گوجرانوالہ نے فیصل آباد کو 2-0 سے شکست دی۔ سکور (25-17)، (25-18) رہا۔ والی بال گرلزمیںلاہور نے گوجرانوالہ کو 2-0 سے ہرایا۔ سکور (25-15)، (25-5) رہا۔ دوسرے میچ میں ملتان نے ڈیر ہ غازی خان کو 2-0 سے شکست دی۔ سکور (25-11)، (25-11) رہا۔ بیڈ مٹن گرلز میں ملتان نے ڈیرہ غازی خان کو 2-0 سے ہرایا۔ دوسرے میچ میں سرگودھا نے بہاولپور کو 2-1 سے شکست دی۔ تیسرے میچ میں فیصل آباد نے گوجرانوالہ کو 2-0 سے ہرایا۔ چوتھے میچ میں راولپنڈی کو ساہیوال نے خلاف واک اوور ملا۔ بیڈمٹن بوائز کے ایونٹ میںڈیرہ غازی خان نے ملتان کو 2-0 سے راولپنڈی نے ساہیوال کو 2-0 سے لاہور نے بہاولپور کو 2-0 سے اور فیصل آباد نے سرگودھا کو2-0 سے شکست دی۔
Post New Comment