لاہور + اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر+ ریڈیو نیوز + ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں پر پابندی اور جرمانے کی سزاﺅں پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سابق چیف سلیکٹر عبدالقادر نے کہا پی سی بی کا دلیرانہ اقدام ہے۔ انہوں نے کہا قربانیاں دینے سے ہی قومیں بنتی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور رمیض راجہ نے کہا کہ بورڈ کا فیصلہ غلط ہے۔ پابندی انتہائی سخت اقدام ہے۔ اس سے مستقبل میں کرکٹ پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔ فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں۔ سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے کہا فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن یہ درست ہے۔ سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ بورڈ اتنا سخت فیصلہ سنائے گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز اور سابق سربراہ عارف عباسی کا کہنا تھا کہ فیصلہ بہت پہلے کر دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے صرف کھلاڑیوں کو سزائیں دیں اعجا ز بٹ نے اپنے آپ کو بچا لیا۔ سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ یونس اور یوسف نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا کہ پابندی لگائی جاتی وہ کھلاڑی کے حقوق کیلئے جلد پلیئرز ایسوسی ایشن تشکیل دیں گے جب کہ صوبائی کھیل سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ درست نہیں۔ پی سی بی بوڑھوں کا ہسپتال لگتا ہے سابق چیئرمین توقیر ضیا نے بھی فیصلے کو غلط قرار دیا۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی محسن خان کا کہنا تھا پی سی بی نے کھلاڑیوں کے خلاف جو فیصلے کئے ہیں درست ہیں۔ علاوہ ازیں بی بی سی، سی این این اور فاکس نیوز سمیت عالمی ذرائع ابلاغ نے محمد یونس اور محمد یوسف کی خبر کو غیر معمولی انداز میں نشر کیا۔
غیر معینہ مدت کیلئے پابندی۔
Post New Comment