ٹورڈی سائیکل ریس: آٹھواں مرحلہ افغانستان کے حشمت اللہ نے جیت لیا

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

کراچی (نیٹ نیوز) افغانستان کے حشمت اللہ بارکزئی نے ٹورڈی پاکستان سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ جیت لیا۔ اس مرحلے میں سائیکلسٹ رحیم یار خان سے سکھر پہنچے۔ افغانستان کے سائیکلسٹ حشمت اللہ بارکزئی نے مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 52 منٹ ایک سیکنڈ میں طے کر ے پہلی، ہارون رشید نے 4 گھنٹے 52 منٹ 11 سیکنڈ میں دوسری اور صابر علی نے 4 گھنٹے 52 منٹ 21 سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رحیم یار خان سے سکھر تک کے مرحلے میں 41 سائیکلسٹوں نے حصہ لیا۔ سائیکلسٹوں نے اپنا سفر اختتام روہڑی بائی پاس پر کیا۔ تیرہ مرحلوں پر مشتمل ریس کا دورانیہ 1685 کلومیٹر ہے سائیکلسٹ آخری روز کراچی کے مرزا قائد پر اپنا سفر ختم کریں گے۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions