ہاکی ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل آج ہونگے‘ پاکستان گیارہویں پوزیشن کیلئے کینیڈا سے کھیلے گا

ـ 11 مارچ ، 2010
  • Adjust Font Size

نئی دہلی(اے پی پی) ہاکی ورلڈکپ کے دونوں سیمی فائنل آج گیارہ مارچ کو دھیان چند سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلیں جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل جرمنی اور انگلینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ہالینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ پاکستان گیارہویں اور بارہویں پوزیشن کے لئے آج پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر پانچ منٹ پر کینیڈا سے میچ کھیلے گا۔ پول بی میں ساﺅتھ افریقہ کے چار پوائنٹ اور پانچویں پوزیشن پر ہے اور وہ نویں دسویں پوزیشن کے لئے نیوزی لینڈ سے میچ کھیلے گی۔ جبکہ بھارت کی پول بی میں چوتھی پوزیشن ہے اور چار پوائنٹ ہیں وہ ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کے لئے ارجنٹائن کی ٹیم سے میچ کھیلے گا جبکہ سپین کی تیسری پوزیشن ہے اور نو پوائنٹ ہیں وہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لئے کوریا سے میچ کھیلے گا۔

یہ خبر نواے وقت کے پرنٹ پیپر میں شائع کی گئی ہے اس تارخیح کا سارا پیپر پھرنے کے لیے.جہاں کلیک کریں

Post New Comment

Add the code from the left image to the box below

Opinions