لندن (اے پی پی) آئی سی سی ویمن ورلڈ 20 ٹونٹی (آج) جمعرات سے انگلینڈ میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جھنیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں آسٹریلیا‘ نیوزی لینڈ‘ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پاکستان‘ سری لنکا‘ انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گاپاکستان اپنا پہلا میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جبکہ دوسرا 19 جون کو کھیلاجائے گا‘ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 جون کو لارڈز لندن میں کھیلاجائے گا۔
Post New Comment