ملتان (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل را¶نڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ دورہ¿ آسٹریلیا کے دوران قومی کرکٹ کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ماضی کے مقابلے میں نامور کھلاڑی نہیں تھے۔ گذشتہ روز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں قومی ٹیم کے سٹارز شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ موقع دیا گیا تو وہ اپنا انتخاب درست ثابت کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار جتنا بہتر ہو گا قومی ٹیم کو اچھے کھلاڑی میسر آ سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے تعینات ہونے والے غیرملکی کوچز اپنی ڈیوٹی سمجھ کر کام سرانجام دیتے ہیں اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں گروپ بندی نہیں ہونے دیتے۔ غیرملکی کوچز نے قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، با¶لنگ اور بیٹنگ میں خامیوں کو دور کیا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں میں بہتری آئی۔
Post New Comment